the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں اتوار کو ایک مشہور نائٹ کلب میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور مارا گیا ہے۔

اورلینڈو میں پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ "پلس اورلینڈو" کلب میں پیش آیا جو کہ ہم جنس پرستوں کا ایک مقبول نائٹ کلب ہے۔

محکمہ پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ حملہ آور کلب کے اندر ہی مارا گیا لیکن اس کی موت کس طرح ہوئی یہ معلوم کیا جا رہا ہے۔

جائے وقوع پر پولیس کے علاوہ امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی جب کہ بم ناکارہ بنانے والے محکمے کا عملہ بھی یہاں موجود ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی نے ایک عینی شاہدین میں شامل ایک شخص جان



الامو کے حوالے سے بتایا کہ وہ کلب کے عقبی جانب موجود تھے کہ انھوں نے ایک شخص کو اسلحے کے ساتھ سامنے سے آتے ہوئے دیکھا۔ "میں نے 20، 40، 50 گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں اور موسیقی بند ہوگئی۔"

ایک اور شخص روب رک نے بتایا کہ یہ واقعہ رات دو بجے کے قریب کلب کے بند ہونے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ "سب لوگ اپنے اپنے مشروبات ختم کرنے والے تھے۔"

کلب نے اپنے فیس بک پر فوری طور پر پیغام لکھا کہ لوگ یہاں سے نکلیں اور بھاگ جائیں۔

پولیس نے مقامی رہائشیوں کو اس مقام سے دور رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل ہی اورلینڈو میں ایک نوجوان گلوکارہ کو پرفامنس کے بعد ایک شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.